پاکستان کو اب آب زم زم کی قیمت چکانا پڑے گی۔

اس سال سے حجاج کرام کو زمزم کا پانی مفت نہیں ملے گا بلکہ انہیں خریدنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان واپسی پر ہر حاجی کو صرف 5 لیٹر آب زم زم ملے گا اور اسے 1114 روپے فی کس ادا کرنا ہوں گے جو کہ زمزم کے پانی کے 15 سعودی ریال بنتے ہیں۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین کو 8 لاکھ 96 ہزار لیٹر آب زم زم فراہم کیا جائے گا۔ ذرائع      کے مطابق آب زم زم کی قیمت 1 لاکھ 79 ہزار 210 عازمین سے ایڈوانس وصول کی جارہی ہے۔


دوسری جانب سعودی حج امور کمیٹی نے کہا ہے کہ اقامتی پرمٹ کے لیے درخواستیں رواں ماہ کے آخر تک جمع کرائی جاسکتی ہیں۔ حجاج کرام کے لیے رہائش کے لیے حفاظتی اقدامات کو ترجیح دی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments