طالب علم کی خود کشی کی ویڈیو، پولیس موقع پر پہنچی تو ایسا انکشاف کہ غصے کی انتہا نہ رہی

 

طالب علم کی خود کشی کی ویڈیو، پولیس موقع پر پہنچی تو ایسا انکشاف کہ غصے کی انتہا نہ رہی



نئی دہلی  ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا نوٹس لیتے ہوئے بھارتی ریاست  اتر پردیش کے شہر  نوئیڈا میں الرٹ پولیس سکول کے اس لڑکے کو بچانے کے لیے پہنچی جس نے 'خودکشی' کا پیغام پوسٹ کیا تھا، لیکن آگے جا کر یہ انکشاف ہوا کہ لڑکے نے پرینک کیا تھا۔

گوتم بدھ نگر پولیس کمشنریٹ کے سوشل میڈیا سیل کو انسٹاگرام پر 10ویں جماعت کے ایک طالب علم کی 'خودکشی کی ویڈیو' ملی تھی ۔ جس کے بعد پولیس  نے لڑکے کی لوکیشن  کا پتہ لگانے کے لیے انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی میٹا سے مدد لی تھی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس (سنٹرل نوئیڈا) راجیو ڈکشٹ نے کہا کہ یہ واقعہ 26 اپریل کو 1.30 بجے کے قریب پیش آیا۔ 'گوتم بدھ نگر پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے  فیز 2 پولیس سٹیشن کو ایک لڑکے کی خودکشی کی ویڈیو  کے بارے میں الرٹ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد  میٹا ہیڈ کوارٹر نے لڑکے کی لوکیشن ڈھونڈنے میں مدد کی۔

 


ڈکشٹ نے کہا کہ جب پولیس نے لڑکے کے ساتھ بات چیت کی تو اس نے انہیں بتایا کہ اس نے سوشل میڈیا پر ویوز حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق لڑکے کو طبی معائنے کے لیے بھیجا گیا تھا اور بعد میں کونسلنگ کے بعد اسے اس کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

Post a Comment

0 Comments