حکومت بجٹ سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنےکی تاریخ دے، مذاکرات کے دوران تحریک انصاف کا مطالبہ

 اسلام آباد حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے وفود کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جاری ہے۔



ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے حکومت کو تجویز دی گئی ہے کہ حکومت بجٹ سے پہلے اسمبلیاں تحلیل کرنےکی تاریخ دے، اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان سے سیاسی تناؤ میں فوری کمی آئی گی۔

مذاکرات میں وقفے کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے عمران خان سے رابطہ کیا اور دوران مذاکرات ہونے والی پیشرفت سے آ گاہ کیا، اس موقع پر عمران خان نے ہدایت کی کہ مذاکرات کو زیادہ طول نہ دیا جائے، مذاکرات کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔


Post a Comment

0 Comments